اوسلو میں نئے روڈ پلان کے ساتھ روڈ ٹیکس میں اضافہ

اوسلو کے مشرقی حصہ میں موجود موٹر وے کی تعمیر کے دوران روڈ ٹیکس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔یہ روڈ ٹیکس پندرہ کلومیٹر طویل موٹر وے کی تعمیر میں استعمال کیا جائے گا۔اس سڑک کا بڑا حصہ سرنگ میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔
مقامی اخبار آفتن پوستن کے مطابق موٹر وے کی تعمیر پر ایک محتاظ اندازے کے مطابق مزید چودہ ملین کراؤن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔حکومت کے مطابق یہ بل اس سڑک کو استعمال کرنے والوں سے وصول کیا جائے گا۔
مشرقی اوسلو موٹر وے کے تعمیری پراجیکٹ کی مینیجر ہلدے Hilde Ulvik کے مطابق ایک اور پلان میں سڑک کی تعمیر پر پانچ اعشاریہ آٹھ ملین کی رقم حکومت نے اپنے فنڈ سے منظور کی تھی جبکہ باقی آٹھ ملین کراؤن پبلک سے ٹول ٹیکس کی صورت میں وصول کیے جائیں گے۔
یہ اسی طرح سے ممکن ہے کہ سڑک سے گزرنے والی ٹریفک سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے نئے ٹول اسٹیشن تعمیر کیے جائیں ی اپھر پہلے سے موجود ٹول ٹیکس اسٹیشنوں کا ٹیکس بڑہا دیا جائے۔
ہم نے س سلسلے میں ہر موٹر مالک سے آٹھ اعاریہ کراؤن مزید ٹیکس وصول کرنے کا تخمیہ لگایا ہے تاہم اس سالے میں ہمیں حکومت کی منظوری درکار ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں