اوسلو میں نوجوان طلباء کی فارغ اوقات کی سرگرمیوں پر پابندی

اوسلو میں وبائی مرض کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے اسکولوں کے طلباء پر فارغ اوقات کے کھیلوں اور مشاغل پر پابندنی لگا دی گئی ہے۔اس بات کا اعلان اوسلو سٹی کونسل کے سربراہ ریمنڈ جانسن نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی انہوں نے کہا کہ پچھلے چار ہفتوں میں وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد چار سو سے تجاوز کر کے بارہ سو تک پہنچ گئی ہے۔
اوسلو کاؤنٹی میں جن طلباء کی تمام تفریحی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی ہیانکی عمریں تیرہ سال سے لے کر انیس سال تک ہیں جبکہ اس سے کم عمر کے طلباء پر یہ پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔جن سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی ہے اس میں انڈور گیمز، ڈانس اور اسکاؤٹس شامل ہیں۔یہ پابندی منگل سے لاگو ہو گی جبکہ یکم دسمبر کو اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ اس سے کتنا فرق پڑا ہے اس کے عد نئے قوانین جاری کیے جائیں گے۔ جانسن نے کہا کہ ہم وبائی مرض پھیلانے کے لیے کسی گروہ کو الزام نہیں دے سکتیبلکہ اس پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ وباء کی روک تھام ہو سکے۔لیکن ابھی بھی کچھ لوگ اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور بدستور ہاتھ ملانے سے لے کر بغلگیر ہونے تک تمام خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں