اوسلو میں موجود پاکستانی ایمبیسی کے دفتر کی عمارت تھوئین کے علاقے میں متقل کر دی گئی ہے۔انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ محترمہ غزالہ شاہین نے بتایا کہ پاکستانی ایمبیسی کی منتقلی تھوئین کے علاقے میں ایک احسن اقدام ہے۔پاکستانی حلقوں نے اس بات پر اظہار تشکر کیا ہے۔اس لیے کہ اس سے پہلے پاکستانی ایمبیسی کا دفتر ایک پرانی عمارت کے تہہ خانے میں واقع تھا۔جو نا خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ تنگ بھی تھا۔