گذشتہ ہفتہ اوسلو میں پاکستانی فنکاروں کے لیے ہم ٹی وی ایوارڈ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں شرکت کے لیے بیشتر پاکستانی فنکار جنہیں مدعو کیا گیا تھاتقریب میں شرکت کے لیے نہ آئے۔ان فنکاروں کی وجہ سے تقسیم ایوارڈ کی تقریب کی ٹکٹیں مہنگے داموں فروخت کی گئی تھیں۔مگر تقریب کے شرکاء کو یہ دیکھ کر مایوسی کا سمانا کرنا پڑا کہ جن افراد نے ٹکٹیں خرید رکھی تھیں اان کی سیٹوں پر دوسرے لوگ براجمان تھے۔جب ان افراد سے بکنگ والی سیٹیں چھوڑنے کے لیے کہا گیا انہوں نے وہاں سے اٹھنے سے انکار کر دیا۔
بعد ازاں تقریب کے منتظمین نے آگ لگنے کے خطرے والا الارم لگا دیا۔جس کی وجہ سے تمام افراد ہال سے باہر چلے گئے۔وہاں یہ لوگ آدھے گھنٹے تک اوسلو کی سخت سردی میں ٹھٹھرتے رہے۔جس کے بعد ان افراد کو انکی سیٹیں دی گئیں جنکی ایڈوانس بکنگ ہو چکی تھی۔لیکن ان لوگوں کو بھی یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ جن فنکاروں کا نام استعمال کر کے یہ ٹکٹیں فروخت کی گئی تھیں وہ سب فنکار تقریب میں شرکت کے لیے نہیں آئے تھے۔ان فنکاروں کے نہ آے کی بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گی تھی۔
NTB/UFN