اوسلو میں چودہ اگست کے روز پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب کو میلے کی شکل دے دی گئی۔اس موقع پر اوسلو کے علاقے ایکے برگ کے میدان میں اسٹیج پر قومی ترانہ سنایا گیا اس کے علاوہ اسلامک کلچرل سینٹر کے بچوں نے ملی نغمے گائے۔جبکہ پاکستانی سیاستدان عابد راجہ اس موقعہ پر بچوں کا جلوس لے کر آئے۔پروگرام میں کبڈی کے مقابلے بھی شامل تھے۔ یوم آزادی کے پروگرام میں کھانے پینے کی اشیاء اور ملبوسات کے اسٹالز
بھی تھے۔جہاں پاکستانیوں کا بڑا ہجوم تھا۔
سوموار عام ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود میلے میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔تاہم لوگ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بہت ذیادہ ہونے کا شکوہ کر رہے تھے۔اس کے علاوہ ادائیگی کے لیے پے منٹ ٹرمینلز کی سہولت کا بھی فقدان تھا۔لوگوں کو اس بات کی شکائیت بھی تھی کہ اسٹیج کے پاس اور کبڈی شو میں شائقین کے لیے کرسیاں کم تھیں۔شام آٹھ بجے پاکستان سے شہزاد رائے نے خاص طور پر ترانے گا کر عوام کا جوش و خروش بڑھا دیا۔
UFN