اس اتوار کی شام پولیس کو متعدد افراد کی جانب سے ان کے پرس اور رقوم چوری ہونے کی وارداتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔راہزنی اور چوری کی یہ وارداتیں اوسلو کے میوزیم کونٹکی واقع بگ دوئے کے علاقے میں واقع ہوئیں۔ایک جوڑے کے پرس سے چور ایک ہزار آٹھ سو کرونے لے اڑا جبکہ ایک ڈینش سیاّح کے سات سو ڈینش کرونے چوری ہو گئے۔پولیس اوسلو میں پینتیس اور پنتالیس برس کی درمیانی عمر کے تین سفید فام افراد کو تلاش کر رہی ہے۔اس مقصد کے لیے پولیس نے سمندروں میں جانے والی کشتیوں کی بھی تلاشی لی ہے۔
NTB/UFN