اوسلو میں ایک عورت نے مریضوں کے لیے موبائل اور آئی پیڈ خریدنے کے بہانے انکے اکاؤنٹ سے اسّی ہزار کراؤن کی رقم نکلوا لی۔اوسلو کے Lovisenberg Diakonale لو ویسن برگ ہسپتال کے مریضوں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔اس عورت نے یہ کام سن دو ہزار بارہ سے لے کر سن دو ہزار پندرہ کے دوران کیا۔ اسدوران یہ عورت مریضوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتی رہی اور اس نے اپنے لیے موبائل فون اور آئی پیڈ خرید لیے۔یہ رقم اس نے مریضوں کے اکاؤنٹ سے حاصل کی۔پولیس نے اس عورت کو جولائی دو ہزار سترہ میں گرفتارکیا۔اس عورت کے گھر چھپن مریضوں کی ذاتی معلومات موجود تھیں۔ اس کے علاوہ اس کے گھر سے مریضوں کے ڈرائیونگ لائسنس اور بینک کارڈز کی فوٹو کاپیز بھی برآمد کی ہیں۔
ملزمہ کی وکیل صفائی گن ہلد Gunhild L230rum نے ملزمہ کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔جبکہ تھونے Tone H230rem جو کہ ہسپتال کے مواصلاتی نظام میں کام کرتی ہے کا کہنا ہے کہ ملزمہ اب ہسپتال میں ملازمت نہیں کرتی اسے فارغ کر دیا گیا ہے۔
NTB/UFN