رپورٹ نمائندہء خصوصی
اوسلو میں یوم آزادی کی خوشی کے لیے بچوں کے جھولوں اور تفریح کے لیے ٹی وولی Tivoli کا اہتمام کیا گیا۔یہ ٹی وولی گرن لاند اور لیلے استروم میں گزشتہ ہفتے سے جاری ہے۔ اس ٹی وولی میں ہر وقت بچوں اور بڑوں کا ہجوم لگا رہتا ہے جو میلے کا سماں دیتا ہے۔ہر روز بڑی تعداد میں ٹی وولی میں جھولوں اور کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ٹی وولی کے کچھ جھولے اوسلو کی مشہور تفریح گاہ تھوزند فرید سے بھی ملتے جلتے ہیں۔یہ تفریح گاہ شہر سے باہر واقع ہے۔اس لیے لوگوں کو اپنے آس پاس جھولوں کی موجودگیذیادہ پسند آئی اور گرن لاند جیسے گنجان آباد علاقے کی فیملیز نے اس موقع پر بھر پور فائدہ اٹھایا۔
اردو فلک نیوز ڈیسک