اوسلو کائنٹی کے اراکین نے باہمی اتفاق رائے سے سن دو ہزار پندرہ میں آٹھ سو گیارہ پناہ گزینوں کو رہائش کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مقامی نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق آربائیدرپارٹی کی رکن زینب السماری کے مطابق دوسری جنگ عظیم میں ناروے سے جنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے پچاس ہزار پناہ گزین سرحد سے پارچلے گئے تھے ۔ا سلیے آج ہمیں شام سے آنے والے پناہ گزینوں کو بھی پناہ دینی چاہیے۔
جبکہ حکومت نے کہا ہے کہ کائونٹی میں پانچ سو بیس سے ذیادہ پناہ گزین لینے چاہیئں۔لبرل لیڈر اسپن نے کہا ہے کہ ہمیں ان قومی کوششوںمیں حصہ لینا چاہیے جو کہ دہشت گردی اور جنگ کے شکار بے گھر لوگوں کو پناہ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
جبکہ ایک اور لیڈر نے کہا کہ ہم شامی پناہ گزینوں کا اوسلو میںکھلے دل سے استقبال کرتے ہیں۔
UFN/NTB