اوسلو کوپ چین مارکیٹ میں ہینڈ سینیٹائزر کے بجائے ڈرین کلینر بھرا گیا

چار گاہک ہاتھ پر سینیٹائزر ملنے کے بجائے ڈرین کلینر لگانے کی وجہ سے شدید کھجلی کا شکار ہو گئے۔جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جانا پڑا۔
کوپ مارکیٹ کے مینیجر نے بتایا کہ کہ ایک گاہک نے ڈرین کلینر کی بوتل واپس کی جسے غلطی سے ملازم نے سینٹیلائزر کے ریک میں رکھ دیا۔جب دوکان کا سینٹیلائزر ڈسپنسر خالی ہوا۔ملازم نے اسی شیلف سے جس میں ہینڈ سینٹیلائزر رکھے تھے ڈرین کلینر نالی صاف کرنے کا سیال نکال کر بھر دیا۔گو کہ اس سے بہت ذیادہ نقصان تو نہیں ہوا تاہم یہ گاہکوں کے لیے ایک نا خوشگوار تجربہ تھا۔دوکان کے مینیجر نے یہ اعلان کیا ہے کہ اس سے متاثر ہونے والے تمام گاہکوں کو ہرجانہ دیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں