سوموار کی رات کو اوسلو کی ایک رہائشی عمارت سے اس وقت باسٹھ ٖرافراد کو منتقل کر دیا گیا جب عمارت میں نا معلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اوسلو پولیس اسٹیشن کے آپریشن لیڈر رونے Rune Ullsand
نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران رات تین بجے بتایاکہ اس رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر تین اپارٹمنٹس ہیں۔تا ہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آتشزدگی سے کتنا نقصان ہوا ہے۔کچھ دیر بعد ہی یہ اطلاع ملی کہ آگ سے متاثرہونے والی عمارت سے نکالے جانے والے رہائشی دوبارہ گھر جا کر سو سکتے تھے ۔البتہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کتنے لوگوں کو دوسری جگہ جا کر سونا پڑا۔
رات کے دو بجے ایمرجنسی سروس پر پیغام موصول ہوتے ہی عملہ جائے وقوعہ پہ جا پہنچا۔جبکہ آگ بھڑکنے کے پنتالیس منٹ بعد آگ بجھ چکی تھی۔
NTB/UFN