اوسلو کی مسجد میں اصل انتظامیہ کی شناخت کامسلہء۔۔۔ مسجد کی گرانٹ روک دی گئی

توفیق مسجد آکے برگ میں واقع ہے اور اسے مسلمان اور صومالین کمیونٹی نے مل کر بنائی ہے۔جبکہ اس کے ممبران کی تعداد آٹھ ہزار کے قریب ہے۔اوسلو کاؤنٹی کے مطابق اس ا س مسجد میں ہر ممبر سے سالانہ ایک ہزار کراؤن وصول کیا جاتا ہے۔لیکن یہ معلوم کرنا انتظامی کے لیے ایک معمہ بن گیا ہے کہ اصل میں مسجد کا نظام کون سا گروپ چلا رہا ہے۔اس لیے مسجد کو منظور ہونے والی آٹھ ملین کراؤن کی گرانٹ جو کہ ماہ جون میں ملنا تھی موخر کر دی گئی ہے۔
گذشتہ روز مسجد کے پڑوس سے پولیس کو کال موصول ہوئی جو کہ وہاں ہونے والے ہنگامے سے متعلق تھی۔پولیس موقع پر پہنچ گئی مگر یہ معلوم کرنے میں ناکام رہی کہ مسجد کی اصل انتظامیہ کمیٹی کون سی ہے۔
NTB/UFN