اوسلو کے اسکولوں میں بچوں کو یوکرائن میں روسی حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور گفتگو کرنے کے متعلق خصوصی ہدایات اور ٹریننگ دی جا رہی ہے۔بچے جنگ کے بارے میں معلومات اور خبریں سوشل میڈیا پر دیکھ کر خوفزدہ ہتے رہتے ہیں۔اس لیے انہیں نارمل رکھنے کے لیے مقامی حکومت نے اساتذہ کو جنگی موضوع پر گفتگو کرنے کے لیے اسکولز دائیریکٹر مارٹے گیئر ۃارڈسن نے خاص پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوسلو کے تمام اسکولوں میں جنگی حالات کے بارے میں عملی معلومات دی جائیں گی اور یہ کہ جلد ہی یہ کورس کروایاجائے گا کہ طلباء کو اس جنگ کے بارے میں کیسے بات کرنی چاہیے۔