اوسلو کے رکس ہسپتال کے دفتر میں آتشزدگی

سوموار کے روز اوسلو کے رکس Riks hospital ہسپتال کے ایک دفتر میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقعہ پہ پہنچ کر فوراً آگ پہ قابو پا لیا۔وہاں موجود ایک سو پچاس افراد سے دفتر خالی کروا لیا گیا۔پولیس کے مطابق آگ بجھانے والے عملے نے اپنی تین گاڑیاں روانہ کی تھیں۔جن میں دھوئیں پر قابو پانے والا عملہ بھی تھا۔تین افراد کو دھوئیں کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ آگ کمپیوٹر کی تنصیبات میں سے بھڑکی تھی۔
`NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں