اوسلو کے مرکزی علاقہ میں ایک شخص کے اغواء کے ملزمان کی عدالت میں پیشی

سن دو ہزار اٹھارہ میں ایک پچیس سالہ شکص کو اوسلو سینٹر کے علاقہ گرین لینڈ میں چوبیس گھنٹے سے ذیادہ اغواء کرنے اور قید رکھنے کے الزام میں ملوث تین افراد کو اوسلو ڈصٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے مغوی کو رسیوں سے باندھ کر زدو قوب کیااور اسے را بھلا کہا جبکہ نشہ کا ٹیکہ لگانے کی کوشش بھی کی۔

فرد جرم کے مطابق گیارہ دسمبر سن دو ہزار اٹھارہ میں دوپہر اڑھائی بجے سے لے کر اگلے روز شام سوا چھ بجے تک ملزمان نے مغوی کو قید میں رکھا۔ اور اس کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ رکھا۔جبکہ اسکی انگوٹھی اور گھڑی بھی لے لی جبکہ اسکی منگیتر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔

کیس منگل کے روز چھ اپریل کو شروع ہو گا اور کاروائی بارہ روز میں مکمل کی جائے گی۔ملزمان کی عمریں بائیس اور تیس برس کے درمیان ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں