ُ
اوسلو کے علاقے برین سینگ کے پرائمری اسکول میں چھری کے حملے سے چار افراد
زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمرجنسی میں بھیج دیا گیا ہے۔زخمیوں میں ایک استاد بھی شامل ہے۔اس اسکول میں پہلی جماعت سے لے کر ساتویں کلاس تک کے بچے ہیں۔
پولیس ڈسٹرکٹ کے کرستیان Sven Christian Lieنے مقامی اخبار کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ہمیں صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ایک پیغام موصول ہوا کہ ایک بچے نے اسکول کے ایک ملازم کو چھری کا وار کرنے کی دھمکی دی ہے۔پولیس وہاں فوراً پہنچ گئی۔
پولیس نے فوری طور پر طالبعلم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کی ٹیم اس وقت شہادتیں اکٹھی کرنے اور تفتیش میں مصروف ہے۔
NTB/UFN