اٹھارہ سالہ پائلٹ کی عام سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ

آج جمعرات کی صبح گیارہ بجے ایک پرائیویٹ جہاز جس کی پرواز گارڈیمون ائیرپورٹ کے قر یبی علاقے شیلر تک تھی کو لورن اسکوگ کی عام سڑک پر ایمرجنسی لینڈنگ کر کے اتار لیا گیا۔ اسے ایک اٹھارہ سالہ لڑکا چلا رہا تھا۔ جہاز کے ٹیک آ ف کے فوراً بعد اسے موٹرمیں کچھ خرابی محسوس ہوئی۔اس نے فوری طور پر ہوائی جہاز کو اوسلو کے مضافاتی علاقے لورن اسکوگ کی ایک سڑک پر اطیمینان سے لینڈ کر لیا۔اس لیے کہ یہ بات اس کے علم میں تھی کہ سیلابی پانی کی وجہ سے یہ سڑک عارضی طور پربندہے۔جہاز کے لینڈ کرتے ہی تفتیشی عملہ جہاز کی فنی خرابی چیک کرنے وہاں پہنچ گیا۔مقامی پولیس کے مطابق کم عمر پائلٹ نے بہت مہارت سے ہوائی جہاز کی پرواز کی ۔ابھی تفتیشی عملہ اس با ت پر غور کر ہی رہا تھا کہ جہاز کو سڑک سے کس طرح ہٹایا جائے کہ ماہر اور کم سن ہوا باز کا جہاز دوبارہ دن کے ایک بجے ہوا کے دوش پر اڑنے لگا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں