اپنے بیٹے کو جیل سے بھگانے کے لیے 35 فٹ لمبا ٹنل اکیلے کھودنے والی خاتون، لیکن نتیجہ کیا نکلا؟

یوکرین میں قتل کے جرم میں جیل میں قید بیٹے کو بھگانے کے لیے 51سالہ ماں نے 35فٹ لمبی سرنگ کھود ڈالی اور خود بھی گرفتار ہو کر جیل پہنچ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کے بیٹے کو قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، جسے نکالنے کے لیے اس کی ماں نے سرنگ کھودنی شروع کی۔ سرنگ مکمل ہونے کے قریب ہی تھی کہ جیل انتظامیہ کو اس کی خبر مل گئی اور انہوں نے خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے بیلچے، کدال اور دیگر اوزار بھی برآمد کر لیے جن سے وہ سرنگ کھود رہی تھی۔ اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں سے ممکنہ طور پر اسے بھی کئی سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ایک چھوٹی سی ٹرالی کا استعمال کر رہی تھی۔ وہ اس میں مٹی بھر کر دور لیجا کر پھینکتی تھی تاکہ کسی کو سرنگ کے بارے میں علم نہ ہو سکے۔ وہ تین ہفتے سے کھدائی کر رہی تھی اور سرنگ جیل کے اندر پہنچ چکی تھی جب اسے حراست میں لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں