اڑھائی سو مشکوک افراد کو نارویجن پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار

ناویجن محکمہء امیگریشن نے اڑھائی سو افراد کو پاسپورٹ دینے کی درخواستیں رد کر دی ہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پولیس کو شک تھا کہ یہ لوگ ملک سے فرار ہو جائیں گے۔ کیونکہ انہیں سزا دی گئی تھی اور یہ جیل جانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔اخبار داگ آویسن کے مطابق ان میں سے تریسٹھ افراد نے اس کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔اخبار کے یہ اعدادو شمار اوسلو اور شمالی اوسلو ڈسٹرکٹ سے اکٹھے کیے ہیں۔ شمالی اوسلو ڈسٹرکٹ میں انانوے افراد کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کیا گیا ہے جبکہ اوسلو میں چالیس افراد کی پاسپورٹ کی درخواستیں رد گئی ہیں۔
جبکہ دو افراد کو اس لیے پاسپورٹ جاری نہیں کیے گئے کہ پولیس کو شک تھا کہ وہ بیرون ملک بچوں پر تشدد کریں گے۔نارویجن فارن منسٹری بھی پاسپورٹ جاری کرنے کا اختیار رکھتی ہے لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ درحقیقت کتنے افراد کو پاسپورٹ جاری نہیں کیے گئے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں