اکسٹھ سالہ شخص کی پٹائی کرنے والے افراد گرفتار

جمعہ کے روز کرستیانسن میں ایک اکسٹھ سالہ شخص کی پٹائی کرنے والے دونو جواان اٹھارہ اور انیس سال کے یکے بعد دیگرے ہفتے اوراتوار کے روز گرفتار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز شام دس بجے اکسٹھ سالہ شخص کے گھر کی کال بیل کسی نے دبائی جب اس شخص نے دروازہ کھولا تو دو نو جوانوں نے اسکی پٹائی کر دی۔اس شخص کو زخمی حالت میں فوراً طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایاگیا۔جبکہ ان دو نو جوانوں کو گرفتار کر کے ان پر ڈکیتی اورتشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں نو جوان غیر ملکی پس منظر رکھتے ہیں۔ان نو جوانوں کا ریمانڈ سوموار کے روز لیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں