اکٹر آپریشن کے دوران کاٹن اندر بھول گئے

ڈاکٹر آپریشن کے دوران کاٹن اندر بھول گئے

 سروسز ہستپال کے سپیشل گائنی یونٹ میں ڈاکٹرز دوران آپریشن کاٹن کا ٹکڑا جسم کے اندر بھول گئے ، مریضہ کی حالت تشویشناک ہوگئی ، ڈاکٹرز نے بات چھپانے کیلئے دوبارہ آپریشن کا کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی 24سالہ منسا فیصل کا 28مئی کو سروسز ہسپتال کے سپیشل گائنی یونٹ سے آپریشن ہوا اور ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی،4دن بعد منسا کو ڈاکٹرز نے گھر بھیج دیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق مریضہ کے والد نے کہا ہے کہ منسا کو تکلیف کے باعث مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں چیک کروایا گیا لیکن درد کا آرام نہ آیا۔ اہل خانہ نے کہا کہ الٹراساؤنڈ کی رپورٹ کے مطابق دوران آپریشن کاٹن کا ٹکرا جسم کے اندر رہ گیا جس کی وجہ سے مریضہ کی حالت بدستور تشویشناک ہے ، سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ نسوں میں سوجن ہے، کاٹن کا ٹکڑا اندر نہیں ہے لہٰذا دوبارہ آپریشن سے مریضہ ٹھیک ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں