اکیا فرنیچر کمپنی کی جانب سے ایبولان کے لیے اکتالیس ملین کرونے کی امداد

سو یڈش IKEA) ( فرنیچر کمپنی نے مغربی افریقہ میں پھیلنے والی بیماری ایبولا کے کنٹرول کے لیے تقریباًاکتالیس ملین کرونے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے دوسری کمپنیوں کو بھی اس سلسلے میں امداد دینے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔اکیا فائونڈیشن کے سی او پیر ہاگنس Per Heggenes. کا کہنا ہے کہ بیماری کے کنٹرول کے لیے علاقے میں کئی وسائل کی ضرورت ہے۔
یہ فائونڈیشن دنیا میں غریب بچوں کی مدد بھی کر رہی ہے جس کے لیے پانچ ملین یورو کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ہاگان کا کہنا ہے کہ یہ اب تک دی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں