کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث گوگل اور فیس بک کے اشتہارات میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے یوٹیوبرز اور بلاگرز کی آمدن میں کمی آئی ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھا ہے لیکن اس سب کے باوجود اشتہارات میں کمی آئی ہے۔ گوگل اور فیس بک کے ساتھ تشہیر کرنے والی کمپنیوں نے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی مشکلات کے سبب اشتہارات میں کمی کی ہے۔
گوگل اور فیس بک اس وقت امریکہ کی ڈیجیٹل مارکیٹ کے اشتہارات کا 70 فیصد حصہ رکھتی ہیں لیکن حالیہ لاک ڈاؤن میں اشتہارات کی کمی کی وجہ سے نہ صرف دونوں کمپنیوں کی آمدن میں کمی ہوئی ہے بلکہ یوٹیوبرز اور بلاگرز کی آمدنی بھی کم ہوئی ہے۔