موٹر وے پولیس نے کسی بھی شخصیت کو پروٹول نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس ضمن میں تمام موٹروے پولیس افسران کومراسلہ لکھ کرارسال کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پروٹوکول سسٹم ختم کرنے کے اقدامات جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول دینا موٹر وے پولیس کی ذمہ داریوں میں نہیں آتا ہے۔
مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مد میں پروٹوکول، پائلٹ، سیکیورٹی موٹر وے کو پولیس فراہم نہیں کی جائے گی۔