ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف اقدامات بند نہ کیے تو ایران امریکہ کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت درج کروائے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو باقاعدہ طور پر متنبہ کر دیا ہے اگر امریکہ نے اپنے ملک میں موجود بین الاقوامی اداروں اقوام متحدہ، عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ میں ایرانی سفارتکاروں کے خلاف غیر قانونی اقدامات بند نہ کیے تو ایران اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت کرے گا۔امریکی انتباہ سے متعلق تہران میں امریکی مفادات کے نگراں سوئس سفارتخانے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔