امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح کیا ہے کہ ہے ایران پر عائد پابندیاں نہیں اٹھائیں گے، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پابندیاں ختم نہیں کر سکتے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران اگر چاہتا ہے کہ اس پر عائد پابندیاں ہٹادی جائیں تو پہلے وہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکا سے 21 فروری تک پابندیاں ختم کرنے کا کہا تھا۔