ایسٹر کی چھٹیوں میں اوسلو کے علاقوں میں ٹیوب اور ٹرین بند رہے گی

ایسٹر کی چھٹیوں میں اوسلو کے علاقوں میں ٹیوب اور ٹرین بند رہے گی
مقامی اتھارٹی کی اطلاع کے مطابق اوسلو کے مرکزی علاقے گرن لاند Gr248nland and Majorstuen اور مایور استوا کے درمیان چلنے والی سب وے لائنوں کی مرمت کی وجہ سے بند رہے گی۔اس لیے کہ ایسٹر کی چھٹیوں میں نسبتاً کم مسافر ہوتے ہیں اسلیے مرمت کرنا آسان ہو گا۔اس لیے مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ان دنوں میں کسی متبادل سواری کا بندو بست کرلیں۔
اس کے علاوہ سن سن تھیراسن اور کارل برنس پلس کو جانے والی سب ویز بھی مرمت کی وجہ سے بند رہیں گی۔ یہ سب ویز تیرہ اپریل سے لے کر بائیس اپریل تک بند رہیں گی۔
اس وجہ سے سب وے کی تمام لائنوں نے روانگی کا وقت تبدیل کر لیا ہے ۔یہ ٹائم ٹیبل روٹ نمبر ڈاٹ این او کی ٹریول ایپلیکیشن میں چیک کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح مرکزی اوسلو میں نیشنل تھیٹر اور اسٹیشن کی جانب جانے والی ٹرینیں بھی بند رہیں گی۔جمعرات کے روز اتوار کا روٹ ٹائم ٹیبل استعمال کیا جائے گا جبکہ رات کی بس ٹرانسپورٹ حسب معمول جاری رہے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں