ایسٹر کی چھٹیوں میں سو ڈرائیونگ لائسنس ضبط

ٹریفک چیف کا کہنا ہے کہ ہم نے اس بات کا اعلان کر دیا تھا کہ ایسٹر کی چھٹیوں میں ہم ٹریفک کنٹرول کرنے اور چیک کرنے کے لیے سڑکوں پر مختلف ناکے لگائیں گے۔اسکا مقصد یہ تھا کہ ایسٹر کی چھٹیوں کی وجہ سے سڑکوں پر بہت ذیادہ ٹریفک کا رش ہو گا۔سوموار کی رات تک چھٹیاں ختم ہو چکی تھیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے اعدادو شمار آ چکے تھے۔یہ اعدادو شمار اتنے ہی تھے جتنے کہ عام طور سے معمول کے دنوں میں ایک ہفتے کے دوران ہوتے ہیں۔ان چھٹیوں کے دوران ایک سو ڈرائیور وں کے لائسنس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ضبط کیے گئے ۔جبکہ ایک ہزار ڈرائیوروں کو تیز رفتاری کی وجہ سے چالان کے ٹوکن جاری کیے گئے۔
تاہم یوپی کے چیف نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ان ایسٹر کی چھٹیوں میں ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد پچھلے دس سالوں کے دوران ہونے والے حادثوں کے مقابلے میں آدھی ہے۔ایسٹر کی چھٹیوں میں ٹریفک حاثہ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہونے کی اطلاع آئی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں