نارویجن واٹر اینڈ انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایسٹر کی چھٹیوں میں ملک کے مختلف مقامات پر دھوپ کی وجہ سے برف پگھلے گی جو پھسلن کا باعث بنے گی۔محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسٹر کی چھٹیوں کی ابتداء میں جھیلوں میں خوشگوار صورتحال ہو گی تاہم بعد ازاں برف پگھلنا شروع ہو جائے گی اس لیے اسکیٹنگ سے لطف اندوز ہونے کے لیے برف کو موتائی کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔برف کی سطح پر پھسلن کا امکان ملک کے مشرقی علاقے ٹروڈھے لاگ اور ،شمالی علاقوں میں ہو گا۔
موسم بہار کی دھوپ برف کی سطح کو توڑدے گی جبکہ رات کی ٹھنڈ برف کی سطح کو صبح گیارہ بجے تک اسکیٹنگ کے لیے مناسب رہے گی۔
اگر جمی ہوئی برف کی سطح پر تازہ برفباری ہو گی تو برف کی سطح پر پھسلن برقرار رہے گی۔
ناروے کے مشرقی حصوں کے جنگلات کے علاقوں میں جن میں Langfjella and Jotunheimen کے علاقے شامل ہیں
ایسٹر سے پہلے اسکیٹنگ کے لیے سازگار برف کی سطح ہو گی۔
NTB/UFN