وزیر آباد ٹاؤن میں پولیس نے سنوکر کلب پر چھاپے کے دوران پولیس آفیسر کے بیٹے سمیت11افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس آفیسر کا بیٹا کلب کا مالک ہے اور اسے اسی پولیس سٹیشن میں منتقل کیا گیا جہاں اس کا باپ تعینات ہے ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ، انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائے ۔
حکومت پنجاب نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی ہدایات کے مطابق عید کی تعطیلات میں 16 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا،این سی او سی نے حکومت پنجاب کی مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا ،کاروباری افراد کیلئے کام کے اوقات میں نرمی اور 50فیصد سواریوں کیساتھ ٹرانسپورٹ بحال کر دی ۔