ایس اے ایس ائیرلائن بالآخر نو سو چھپن ملین کراؤن کا منافع حاصل کرنے میں کامیاب

نارویجن ائیر لائن ایس اے ایس ٹیکس سمیت ایک اعشاریہ چار سوسترہ 1.417 ملین سویڈش کرونے کے مساوی منافع حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔یہ منافع پچھلے برس کے ماہ نومبر سے لے کر اس سال ماہ اکتوبر تک کا ہے۔ جبکہ پچھلے سال اس کمپنی کو نو سو اٹھارہ ملین کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے بھی فضائی کمپنی کو نفع ہوا ہے۔
حالیہ برسوں میں کمپنی نے اپنے اخراجات میں کافی کمی کی ہے لیکن یہ بھی نا کافی ہے۔بلکہ اسے ابھی مزید اخراجات میں کمی کی ضرورت ہے۔اس کمپنی کے اخراجات بہت ذیادہ ہیں۔یہ بات ایس سے ایس کے مالک SAS-sjef Rickard Gustafson. ریکارڈ نے کہی۔
اب یہ کمپنی ایک بہتر سال گزارنے کے بعد دوسری فضائی کمپنیوں سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔اسے اپنے اخراجات مزید کم کرنے ہوں گے۔اس لیے کہ اسکا مقابلہ نارویجن اور رائن ائیر جیسی فضائی کمپنیوں کے ساتھ ہے۔یہ بات کمپنی کی سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی۔
NTB/UFN
اپنا تبصرہ لکھیں