ایس اے ایس کی نیو یارک جانے والی پروا زمنسوخ

نارویجن ائیر لائن ایس اے ایس SASمیں پائلٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے کئی انٹر کانٹی نینٹل پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ان پروازوں میں ایک پرواز اوسلو سے نیویارک کی بھی ہے ۔یہ پرواز اتوار کے روز جانے والی تھی۔
جبکہ دوسری چارپروازیں جو کہ ہڑتال سے متاثرہوئی ہیں ان میں کوپن ہیگن سے شنگھائی،بروز ہفتہ اوراتوار،شکاگو بروز ہفتہ اورسان فرانسسکو بروز اتوارشامل ہیں۔
ایس اے ایس SAS کے پریس ترجمان نے نارویجن خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مقامی اوریورپ کی اندرونی پروازوں کا شیڈول ہڑتال سے متاثرنہیں ہوا۔
اس ہڑتال کا آغاز پائلٹوں کے کام کے اوقات کے بارے میں باہمی اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں