کل نارویجن فضائی کمپنی ایس اے ایس نے اپنی نئی پیشکش کی نمائنگی کی یہ نئی سروس اوسلو سے میامی کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ کی ہے جو کہ سن دو ہزار سولہ سے شروع ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ فضائی کمپنی نے امریکہ اور ناوے کے درمیان فلائٹس کی تعداد بڑہانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ایس اے ایس نے انٹر کانٹینینٹل سیٹس ناروے میں دو لاکھ تک بڑہائیں ہیں۔
جبکہ اب یہ فضائی کمپنی یہ سیٹیںمزید پچاس فیصد تک بڑہانے کا ارادہ رکھتی ہے اور کل بتیس لاکھ تک پہنچ جائیں گی۔
ہم جانتے ہیں کہ ہمارے مسافر ذیادہ آمدو رفت اور آرام دہ سفرکرنا چاہتے ہیں۔ہم ان نئی پروازوں اور اسکینڈینیویا کے نیٹ ورک کے ذریعے بہترین سروس مہیاء کریں گے۔ہم اپنے مسافروں کو نئی منزلیں انتہائی مسرت کے ساتھ پیش کرتے ہوئے کمپنی کے جہازوں پر خوش آمدید کہتے ہیں۔یہ بات ایس اے ایس فضائی کمپنی کے ایکزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اور چیف کمرشل آفیسر Eivind Roald, آئی وند رولڈ نے اپنی تقریر میں کہی۔
میامی
میامی نارویجن سیاحوں اور تاجروں کے لیے سیر اور تجارت دونوں نقطہ نظر سے خاص کشش رکھتا ہے۔میامی سیاحت کے علاوہ بڑا تجارتی مرکز بھی ہے ۔نارویجن فضائی کمپنی ایس اے ایس ہفتے میں چار پروازیں موسم خزاں سے اس روٹ پر شروع کرے گی۔سیاح موسم گرماء اور موسم سرماء دونوں میں یہاں آنا پسند کرتے ہیں۔
میامی روٹ اوسلو سے چادھواں طویل فضائی روٹ ہو گا جبکہ شمالی امریکہ سے چھٹا طویل روٹ ہو گا۔جبکہ مسافر پہلے سے ہی اوسلو سے نیویارک اوریلانو،سان فرانسسکو اور لاس انیجلس کی جانب براہ راست پروازوں پر سفر کر سکتے ہیں۔ایس اے ایس فضائی کمپنی ان پروازوں کے علاوہ اپنی باقی پروازوں کی تعداد بھی بڑہا رہی ہے۔ اور عنقریب اوسلو اور نیویارک کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کی جائیںگی ۔
اوسلو میامی پرواز شیڈول
موسم سرماء اوسلو سے فلائٹ نمبر SK955روانگی بروز منگل بدھ جمہ اور اتوار
روانگی اوسلو بوقت 09.35
آمد میامی دوپہر 13.50
روانگی میامی SK956 بروز سوموار ،منگل ،جمعرات اور ہفتہ بوقت سہ پہر 15.30
آمد اوسلو صبح 07.05
NTB/UFN