💢Hakeem Qurat ul Ain zaheer sheikh….
💢 پنجاب حکومت نے اینٹی بائیوٹک دواؤں کا بے جا استعمال روکنے کا فیصل
ہ کرتے ہوئے اس پر بغیر ڈاکٹری نسخے کے فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہیں ہوگی اور اجلاس نے اس فیصلے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈریپ سے مشاورت شروع کرے گا جبکہ ڈرگ کنٹرول ونگ، ہیلتھ کئیر کمیشن اور ڈریپ سات روز میں سفارشات مرتب کریں گے۔اجلاس میں میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک ادویات کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ طبی ماہرین اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا استعمال کو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔💥