ایپل نے آئی فون 11 متعارف کرا دیا، تین کیمروں سے مزین اس آئی فون کی کیا خصوصیات ہیں ؟

ایپل نے آئی فون 11 متعارف کرا دیا، تین کیمروں سے مزین اس آئی فون کی کیا خصوصیات ہیں ؟

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 3 کیمروں والا نیا آئی فون متعارف کر دیا ہے جس میں الٹرا وائڈ اینگل لینز بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں نیو جنریشن کی مائیکرو چپس اے 13 استعمال کی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے سال کی سب سے بڑی تقریب کے دوران نئے آئی فونز کیساتھ ساتھ متعدد نئی مصنوعات بھی متعارف کروائیں۔ ایپل نے آئی فون 11 کے علاوہ آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس بھی متعارف کرایا ہے۔

آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دئیے گئے ہیں، جن میں وائڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ اینگل شامل ہے، یہ فون ایک وقت میں تمام بیک اور فرنٹ کیمروں سے ویڈیوز بناسکتا ہے جبکہ آئی فون 11 پرو میکس میں بھی اسی طرح کی خصوصیات ہیں البتہ اس کی سکرین کا سائز بڑا ہے۔ نئے آئی فونز کا آرڈر جمعہ سے لیا جائے گا جبکہ 20 ستمبر سے بکنگ کرانے والے افراد کو اس کی ترسیل شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی فون کے حریف، ہواوے اور سام سنگ پہلے ہی 3 بیک کیمروں والے موبائل فونز فروخت کررہے ہیں جبکہ ایپل نے اس طرح کا فون پہلی مرتبہ متعارف کروایا ہے۔مور انسائٹ اینڈ سٹریٹجی کے تجزیہ کار پیٹرک مور ہیڈ کا کہنا تھا کہ ‘صارفین اب بھی کیمروں کی پرواہ کرتے ہیں اور جس کی وجہ سے گزشتہ چند برسوں میں سام سنگ اور ہواوے کی فروخت ایپل سے زیادہ ہوئی’۔تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ایپل آئندہ سال تک تقریباً 20 کروڑ آئی فونز فروخت کرلے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں