ایپل کی مصنوعات میں سیکورٹی کے فقدان کی وجہ سے ڈیٹا کی چوری کا خطرہ

ایپل کی مصنوعات میں سیکورٹی کے فقدان کی وجہ سے ڈیٹا کی چوری کا خطرہ
ایپل کی ڈیجیٹل مصنوعات میں سیکورٹی کی کمی کی وجہ سے حساس معلومات اورذاتی ڈیٹا کے چوری ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ٹی وی ٹو نیوز چینل کے مطابق ہیکر صارفین کے فون نمبر کے ذریعے سے انہیں تصاویر بھیجتے ہیں۔ان تصاویر میں وائرس موجود ے جس کے ذریعے سے یہ لوگ ایپل کے مالکان کا ڈیٹا چوری کر لیتے ہیں۔دی میسج پروگرام ،آئی میسج،سفاری،پکچر میسجنگ سروس اور میل پروگرام یہ تمام مشکوک پراگرام اس وقت ہیکرز کے استعمال میں ہیں۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق ہیکرز صارف کی لا علمی میں اسکا پاس ورڈ اور دوسری ضروری معلومات چوری کر سکتے ہیں۔
ان مسائل سے نبٹنے کے لیے ایک نیا سافٹ وئیر آئی او ایس IOS 9. 3.3 نو اعشاریہ تین تین آئی فون آئی پیڈ میک اور ٹی وی اور ایپل واچ پر انسٹال کیا جا سکتا ہے۔جبکہ آئی فون فور پر اسے انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں