ایکواڈور کی تین جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں75 قیدی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تین مختلف جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان فسادات ہوئے ۔ قیدیوں کو فائرنگ کر کے اور چاقوؤں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ایکواڈور کی جیل ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں دو جرائم پیشہ مخالف گروہوں کے درمیان لیڈرشپ کا تنازع فسادات کا باعث بنا۔فسادات کے بعد 800 سے زائد پولیس اہلکاروں نے جیلوں میں امن و امان کی صورتحال بحال کرنے کے لیے آپریشن کیا،اس آپریشن میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔