ایک انڈہ جس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا مگر کیسے؟ انوکھی ترین خبر آگئی

ایک انڈہ جس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا مگر کیسے؟ انوکھی ترین خبر آگئی

لوگ مختلف قسم کے کام کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہیں لیکن ڈیجیٹل ورلڈ میں ورلڈ ریکارڈز کا معیار بدل گیا ہے کیونکہ انسٹاگرام پر ایک انڈے کی تصویر نے دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

انسٹا گرام پر سب سے زیادہ لائک کی جانے والی تصویر کا ورلڈ ریکارڈ امریکن ماڈل گرل کائیلی جینر کے پاس تھا۔ انہوں نے اپنے نومولود بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کا نام بتایا تھا ۔ 7 فروری 2018 کو شیئر کی جانے والی اس تصویر کو اب تک ایک کروڑ 83 لاکھ 37 ہزار 735 لوگ پسند کرچکے ہیں۔

کائیلی جینر کا یہ ورلڈ ریکارڈ توڑنے کیلئے کسی منچلے نے ایگ گینگ (EGG GANG) کے نام سے 10 روز قبل ایک اکاﺅنٹ بنایا اور اس پر انڈے کی تصویر شیئر کردی۔ اس اکاﺅنٹ کی تخلیق کا مقصد کائیلی کاریکارڈ توڑنا تھا جو 10 ویں روز ہی ٹوٹ گیا۔ انڈے کی اس تصویر کو انسٹا گرام پر اب تک 2 کروڑ 94 لاکھ 72 ہزار 790 لوگ لائک کرچکے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس انڈے کے فنڈے پر 12 لاکھ سے زائد لوگ تبصرہ بھی کرچکے ہیں جبکہ اس اکاﺅنٹ کے فالوورز کی تعداد 33 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں