سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی کو خصوصی پرواز چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ہم نیوز کے مطابق فلائی دبئی کی پروازکل دبئی سے فیصل آبادکے درمیان چلائی جائے گی۔خصوصی پروازکے ذریعے دبئی میں پھنسے180 پاکستانیوں کوفیصل آباد لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق واپسی پر اسی پرواز میں 11 اماراتی سفارت کاروں کو واپس لے جایا جائے گا۔پرواز کے فیصل آباد پراترنے پرجہاز کے عملے کوجہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔