نارویجن ٹی وی چینل ٹی وی ٹو کے مطابق صوبہ اوسفولڈ کے ایک چوبیس سالہ شخص پر شام میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور منصوبے بنانے کا الزام ہے۔ٹی وی چینل کے مطابق یہ شخص نارویجن پاکستانی ہے اورفریڈرکسٹا ڈکا رہائشی ہے۔اس شخص نے انتہا پسند تنظیم کے ایک یا ایک سے ذیادہ افراد کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کیا ہے۔اس سمجھوتے کا مقصد انتہا پسند تنظیم کی سرگرمیوں میں حصہ لینایا اس کی مدد کرنا تھا۔
اس شخص کے ذمے شام کی اس تنظیم کو ہتھیار مہیاء کرنا تھا۔یہ تنظیم کو اس وقت تک ہتھیار فراہم کرتا رہا جب تک کہ اسے ٹانگ پر گولی نہیں لگ گئی۔ٹی وی ٹو کے مطابق وہ اس سال فروری میں ناروے واپس آ گیا تھا۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز تین نارویجنوں کو دہشت گردی میں حصہ لینے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔یہ پہلا موقعہ تھا کہ نارویجنوں کو نئے قانون کے مطابق سزا دی گئی۔
TV2 / UFN