ایک بھکاری جو اب اپنے گاﺅں میں ہیرو بن چکا ہے

  سڑکوں پر بھکاریوں کا روپ دھار کر عوام کو بے وقوف بنانے والے کمال کے اداکار ہوتے ہیں اور بے چارگی کا ایسا ڈرامہ کرتے ہیں کہ اچھے بھلے سمجھدار لوگ انہیں چند سکے دینے پر ضرور مجبور ہوجاتے ہیں۔
منوج رائے بھی بھارتی ریاست آسام کے شہر سنیت پورکی سڑکوں پر بھیک مانگنے والا  ایک ایسا ہی اداکار تھا جو اندھے پن کا ڈرامہ کرکے روزانہ چند سکے کماتا تھا لیکن اس کا یہ فن اس درجہ کمال کو پہنچ چکا تھا کہ اسے بالی ووڈ کے مشہور ترین ہیرو عامر خان کے ساتھ اداکاری کا موقع مل گیا۔

منوج کا کہنا ہے کہ وہ ایک روز حسب معمول نابینا بن کر بھیک مانگ رہا تھا کہ دو لوگ اس کے پاس آئے اورمیر ے بھیک مانگنے کے انداز کو دیکھ کر ایک فون نمبر اور کچھ رقم دے کر اداکاری کی پیشکش کی۔ جب اس نے فون پر رابطہ کیا تو اسے نہرو سٹیڈیم پہنچنے کا کہا گیا اور جب وہ وہاں پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہاں واقعی فلم کی شوٹنگ ہورہی تھی اور ہر طرف  خوبصورت لڑکیاں نظر آرہی تھیں۔ منوج کے ساتھ سات اور بھکاریوں کا آڈیشن کیا گیا اور بالآخر اسے پانچ سیکنڈ کے رول کیلئے منتخب کرلیا گیا جس میں وہ سڑک کے کنارے بھیک مانگتا ہے اور عامر خان رقص کرتے ہوئے اس کے کشکول  سے رقم چراتا ہے۔  یہ منظر جمعہ کے روز ریلیز کی جانے والی فلم کے پی کا حصہ  ہے۔ منوج شوٹنگ کے دوران مشہور اداکاروں کے ساتھ فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام کرچکا ہے اور اب اپنے گاﺅں میں بھی ہیرو بن چکا ہے۔ اسے نئی ملازمت اور نئی محبوبہ بھی مل چکی ہے اور اب وہ مقامی فلموں میں کام کرنے کا خواہاں ہے

اپنا تبصرہ لکھیں