نارویمیں کل ایک سو چار پل خطرناک حالت میں ہیں۔یہ خبر مقامی نارویجن اخبار وی جی نے دی ہے۔ان کطرناک پلوں میں یورپ جانے والی سڑکوں اور مقامی سڑکوں کے پل شامل ہیں۔مٹر وے کے شعبے کے مطابق کچھ پلوں پر زنگ لگا ہوا ہے جبکہ کچھ پلوں کے ستون خطرناک حالت میں ہیں۔مقامی نارویجن اخبار کے مطابق ایسے خطرناک پلوں کی کل تعداد دو سو سینتیس تھی جس میں سے سے کئی پلوں کی مرمت کر دی گئی ہے ۔
موجودہ حکومت کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے پلوں کی تعمیر پر کوئی توجہ نہیں دی۔جبکہ باقی ایک سو چار پل اس بات کی یاد دہانی کرا رہے ہیں کہ ان کی مرمت کے لیے ان پر پیسہ خرچ کیا جائے۔
NTB/UFN