منگل کی صبح میل ہاؤس کے علاقے میں دو گاڑیوں کے درمیان آمنے سامنے ٹکراؤ کی وجہ سے ہونے والے حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک فرد کو شدید زخمی حالت کی وجہ سے ہیلی کاپٹر ایبولنس کے ذریعے فوری طور پر طبی امداد پہنچانے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
جبکہ دو دوسرے زخمیوں کو سینٹ اولاو ہسپتال لے جایا گیا۔ان دو افراد کی چوٹوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئیں۔
حادثہ کی تفصیلات ٹرونڈھے لاگ پولیس اسٹیشن کے آپریشن مینیجر اولے پیٹر ہولنگن نے مقامی اخبار داگس آویسن سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔
NTB/UFN