اے پی سی آر مہاراشٹر کی توہین عدالت پیٹیشن پر ممبئی ہائیکورٹ نےنوٹس جاری کیا

کوسہ ممبرا کے زیر تعمیر حکیم اجمل خاں میونسپلٹی اسپتال کے متعلق اے پی سی آر مہاراشٹر کی توہین عدالت پیٹیشن پر ممبئی ہائیکورٹ نےنوٹس جاری کیا

ممبئی : اے پی سی آر مہاراشٹرا نے ممبئی ہائیکورٹ میں ایک توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس کا نمبر 2024/26298ہے ۔ جس کی سنوائی ممبئی ہائیکورٹ میں ہوئی اور چیف جسٹس بینچ نے تھانے میونسپل کمشنر اور دیگر پارٹیوں کو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے کہ یہ اسپتال 3 مہینے کے اندر کیوں شروع نہیں کیا گیا ؟
دراصل APCR مہاراشٹرا کی دائر کردہ PIL no. 24/2022پر ہائیکورٹ جج آنریبل چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائےاور جسٹس عارف ڈاکٹر کی بینچ نے تھانہ میونسپل کار پوریشن کو حکم دیا تھا کہ اسپتال کی بنیاد جس ریزولیشن نمبر 750 پر رکھی گئی تھی اسی کے مطابق عام عوام کے لیے اسپتال چلایا جانا چاہیے۔ اس میں ان غریبوں اور پسماندہ طبقات جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں انہیں مفت میں دوا اور مکمل علاج فراہم کیا جانا چاہیے۔
ہائیکورٹ نے اپنے آرڈر میں مدعی پارٹی APCR سے کہا تھا کہ اسپتال اگر ہائیکورٹ کے آرڈر پر عمل نہ کرے تو وہ دو بارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرے ۔
ہائیکورٹ نے اپنے آرڈر میں میونسپلٹی اسپتال کو ہدایت دی تھی کہ اسپتال 3 مہینے کے اندر شروع ہو جانا چاہیے۔لیکن ابھی تک تھانے میونسپلٹی نے اسپتال کو شروع نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے APCR مہاراشٹرا نے ممبئی ہائیکورٹ میں ایک contempt petition دائر کی ہے جس کا نمبر 2024/26298 ہے۔ جس کی سنوائی آج 30جنوری 2025 ممبئی ہائیکورٹ میں ہوئی اور چیف جسٹس بینچ نے تھانے میونسپل کمشنر اور دیگر پارٹیوںکو نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے کہ یہ اسپتال 3 مہینے کے اندر کیوں شروع نہیں کیا گیا ۔
اس کیس کو سینئر ایڈووکیٹ یوسف مچھالہ، ایڈووکیٹ عبدالکریم پٹھان، ایڈووکیٹ عقیل خان اور انکی ٹیم دیکھ رہے ہیں

محمد اسلم غازی
اگزیکیٹو صدر اے پی سی آر مہاراشٹر

اپنا تبصرہ لکھیں