سوزرلینڈ کے شہر شایفہوسن میں ایک شخص نے الیکٹرک آری سے حملہ کر کے دو اشخاص کو زخمی کر دیا۔یہ حملہ اس نے ایک بیمہ کمپنی کے دفتر میں کیا۔دونوں افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر دیے گئے۔مقامی پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس شخص سے بچ کر رہیں جو کہ الیکٹرک آری کے ساتھ روپوش ہو گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ ذہنی مریض ہے۔اس شخص کی تلاش جاری ہے۔
NTB/UFN