باچا خان ائیرپورٹ پر بحرین سے آنے والے 28مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ائیرپورٹ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، انتظامیہ نے متاثرہ مسافروں کو فوری دیگر لوگوں سے علیحدہ کر دیا۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا، سی سی او باچا خان ائیرپورٹ کے مطابق کورونا زدہ مسافروں کی آمد کے بعد ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ بحرین سے آنے والی بین الاقوامی پروازکے ذریعے 130مسافر پاکستان پہنچے تھے ۔