اوسلو میں اتوار کے روز جرمنی کے شہر کیل سے آنے والے کلر لائن نامی بحری جہاز کے ایک مسافر کو مقامی پولیس نے اپنی ہمسفر پر تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق موقع پر موجود آپریشن مینیجر کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت بحری جہاز میں چالیس سالہ مسافر کا رویہ اپنی ساتھی ہمسفر عورت کے ساتھ جارحانہ تھا۔وہ اس پر بری طرح سے چیخ رہا تھا۔جبکہ عورت پر تشدد کی وجہ سے اسکی آنکھیں سوج چکی تھیں۔
پولیس نے ملزم کو کشتی لنگر انداز ہونے کے بعد گرفتار کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
NTB/UFN