سالگرہ پارٹی کا اختتام ایک بڑے جھگڑے کی صورت میں ہوا۔کلر لائن کمپنی کے بحری جہاز پر ہونے والی ایک سالگرہ پارٹی میں شریک مہمان آپس میں لڑ پڑے۔یہ بحری جہاز استوانگر اور برگن سے ڈنمارک کی جانب جا رہا تھا۔بحری جہاز میں موجود پولیس نے فساد ڈالنے والے سات افراد کو گرفتار کر لیا۔بحری جہاز نے ان مسافروں کو ناروے واپس جانے کا مشورہ دیا۔جبکہ انہیں ڈنمارک تک لے جانے سے انکار کر دیا۔اس کے علاوہ بحری جہاز نے انہیں آئندہ انکا جہاز سفر کے لیے استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔پارٹی میں جھگڑا کرنے والے افراد کی عمریں پچیس اور تیس برس کے درمیان تھیں۔
NTB/UFN