منگل کے روز مقامی محکمہء موسمیات نے بدھ کی رات اور دن کو موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔محکمہء کے مطابق ناروے کے مشرقی علاقے جن میں اوسلو،آکرشہوس، اورسفولڈ ویسٹ فولڈ اور بوسکے رود شامل ہیں میں مختلف شدت کی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔بارش کی وجہ سے دریاؤں کا رخ مڑ سکتا ہے اور نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔اس لیے محکمہء موسمیات نے عوام کو زرد وارننگ دیتے ہوئے وارننگ دی ہے تاکہ لوگ گھر سے کام اور سیر کے لیے نکلتے وقت احتیاطی تدابیر کے ساتھ نکلیں۔
NTB/UFN