ایک لاکھ کراؤن معاوضہ اور محلے کے گداگروں سے مدد طلب
نارویجن شہر برگن میں دو مستری ایک گھر کی چھت پر پرائیویٹ اور غیر قانونی مزدوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیے گئے۔ان دونوں مستریوں کے پاس برطانوی یا نارویجن کام کا لائسنس نہیں تھا۔اور نہ ہی کسی قسم کی انشورنس تھی۔ان دونوں مستریوں نے کام کے دوران محلے میں موجود رومانی گداگروں سے بھی ملبہ پھینکنے کے لیے مدد طلب کی۔جب ان سے انکے کام کی رسید کے بارے میں پوچھا گیا انکا رویہ بہت جارحانہ تھا ان دونوں مستریوں نے چھت مرمت کی اجرت ایک لاکھ کراؤن کے لگ بھگ لی۔جبکہ اس کام کا کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ ناروے میں دس ہزار کراؤن تک کام کی اجرت پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے خواہ یہ ادائیگی قسطوں میں کی جائے۔
صوبہ ہورڈے لینڈکی پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔
NTB/UFN